وزیر داخلہ احسن اقبال نے پاکستان کے دفاع کیلئے ایٹم بم کو غیر اہم قرار دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 31 مارچ 2018 13:55

وزیر داخلہ احسن اقبال نے پاکستان کے دفاع کیلئے ایٹم بم کو غیر اہم قرار ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31مارچ 2018ء)  وزیر داخلہ احسن اقبال نے پاکستان کے دفاع کیلئے ایٹم بم کو غیر اہم قرار دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ایٹم بم نہیں علم کی طاقت ہی ہمارا دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ پانچ سال میں پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت بن چکا ہے۔بھارت ہماری پالیسیوں کو اپنا کر ہم سے آگے نکل گیا ہے۔ ہم ترقی کے دو مواقع ضائع کرچکےہیں۔ بنگلا دیش بھی ہماری پالیسیوں پر عمل کر کےآگے نکل چکا ہے۔