تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 31 مارچ 2018 13:38

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2018ء) تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختوںخواہ کے شہر مانسہرہ سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی وجیہ الزمان خان نے مسلم لیگ(ق)میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وجیہ الزمان کی ساتھیوں سمیت چودھری شجاعت سے انکی رہائشگاہ پرملاقات ہوئی جس کے بعد انہوں نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔

وجیہ الزمان خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈیڑھ سال پہلے مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، تاہم وہ اصولوں پر سودے بازی نہیں کرتے۔ اسی لیے انہوں نے اب تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ کر مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔