نیب کی تحقیقات کا ڈر، پنجاب حکومت کا قائداعظم سولر پارک فوری فروخت کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 31 مارچ 2018 13:12

نیب کی تحقیقات کا ڈر، پنجاب حکومت کا قائداعظم سولر پارک فوری فروخت ..
بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2018ء) نیب کی تحقیقات کے ڈر کے باعث پنجاب حکومت نے قائداعظم سولر پارک فوری فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے پنجاب حکومت کے کئی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں نیب کی جانب سے قائداعظم سولر پارک کے منصوبے کی تحقیقات شروع کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

نیب کے ان اقدامات کے باعث پنجاب حکومت نے فوری طور پر قائداعظم سولر پارک فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قائداعظم سولر پارک کی نجکاری کرنے کی پہلے بھی کوشش کی گئی تھی، تاہم نیب کی کاروائیوں کے باعث یہ معاملہ لٹک گیا تھا۔ تاہم اب پنجاب کے نجکاری بورڈ نے 100 میگا واٹ کے اس منصوبے کو فوری فروخت کرکے اس سے جان چھڑوانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :