فیصل آباد میں جی سی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ عابدہ کے زیادتی کے بعد قتل کیس میں بڑی پیش رفت، طالبہ کی سہیلی کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 31 مارچ 2018 11:42

فیصل آباد میں جی سی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ عابدہ کے زیادتی ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2018ء) فیصل آباد میں جی سی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ عابدہ کے زیادتی کے بعد قتل کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں جی سی یونیورسٹی میں زیر تعلیم انگریزی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ عابدہ کو 25 مارچ کو اغواء کیا گیا تھا جبکہ اس کی لاش چار دن بعد ڈجکوٹ سے ملی تھی۔ اہلخانہ جب بیٹی کی پراسرار گمشدگی کی شکایت لے کر تھانے پہنچے تو پولیس انہیں خود ڈھونڈنے کا مشورہ دے کر لوٹاتے رہی۔

(جاری ہے)

جبکہ گمشدگی کی ایف آئی آر بھی درج نہیں کی گئی۔ یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہا جب بدھ 28 مارچ کو بدقسمت طالبہ کی لاش ڈچ کوٹ سے مل گئی۔ طالبہ کو زیادتی کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔ طالبہ کے قتل کے بعد فیصل آباد کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کے بھرپور احتجاج کے بعد پولیس خواب غفلت سے جاگنے اور ایکشن لینے پر مجبور ہوگئی۔ اب اس کیس کی تفتیش کے سلسلے میں بڑی پیش رفت ہوئی۔ پولیس نے عابدہ کے موبائل ڈیٹا سے ملنے والے کچھ شواہد کی بنیاد پر طالبہ کی سہیلی کے بھائی کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار کیے گئے نوجوان سے پولیس کی پوچھ گچھ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :