ْملالہ یوسفزئی کی ساڑھے 5 سال بعد اپنے آبائی علاقے سوات آمد،

اعلی فوجی حکام نے استقبال کیا آبائی علاقے آمد پر ملالہ آبدیدہ ہوگئیں، والد نے دلاسا دیا، مریم اورنگزیب بھی دورہ سوات میں ملالہ کے ہمراہ

ہفتہ 31 مارچ 2018 11:44

ْملالہ یوسفزئی کی ساڑھے 5 سال بعد اپنے آبائی علاقے سوات آمد،
سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مارچ2018ء) نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی ساڑھے 5 سال بعد اپنے آبائی علاقے سوات پہنچ گئیں، اعلی فوجی حکام نے ان کا استقبال کیا، آبائی علاقے آمد پر ملالہ آبدیدہ ہوگئیں، والد نے انہیں دلاسا دیا،وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب بھی دورہ سوات میں ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ملالہ یوسفزئی بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد سے سوات پہنچیں، جہاں اعلی فوجی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ملالہ یوسفزئی کی سوات آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔ اپنے آبائی علاقے آمد کے موقع پر ملالہ آبدیدہ ہوگئیں، اس موقع پر ان کے والد نے انہیں دلاسا دیا۔اس دورے کے دوران ملالہ اپنے آبائی گھر بھی جائیں گی اور اپنی سہیلیوں سے بھی ملیں گی۔ذرائع کے مطابق ملالہ یوسف زئی فضہ گھاٹ اور کیڈٹ کالج سوات بھی جائیں گی۔وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب بھی دورہ سوات میں ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ ہیں۔