گرمی کا آغازہوتے ہی کراچی میں بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 31 مارچ 2018 11:16

گرمی کا آغازہوتے ہی کراچی میں بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31مارچ۔2018ء) گرمی کا آغازہوتے ہی کراچی میں بجلی کے شارٹ فال میں اضافے سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے- کراچی الیکٹرک کمپنی کا کہنا ہے کہ شارٹ فال دگنا ہونے کے باعث ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز کے دوران لوڈشیڈنگ بڑھ سکتی ہے، رمضان میں بھی بجلی غائب رہنے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک کی ڈائریکٹر ابلاغ سعدیہ داد کا مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شارٹ فال دگنا ہونے کے باعث رمضان المبارک اور ویسٹ انڈیز کی سریز کے دوران بجلی کا بحران مزید شدت اختیار کرسکتا ہے،لیٹ سرچارج نیپرا کے قوانین کے تحت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے اور اسٹریٹیجک ادارے لیٹ سرچارج سے مستثنیٰ ہوسکتے ہیں، ایس ایس جی سی سے معاہدے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔سعدیہ دادا نے کہا کہ گیس سیلز معاہدہ پہلے بھی نہیں تھا لیکن سپلائی جاری تھی اور اس وقت کے ای کو 2200 میگاواٹ بجلی دستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ تیل سے کتنی بجلی پیدا ہورہی ہے جلد بتا دیں گے جبکہ گیس کم ہونے سے 500 میگاواٹ شارٹ فال ہے۔گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :