نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پانچ سال بعد اپنے آبائی علاقہ پہنچ گئیں

ہفتہ 31 مارچ 2018 11:00

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پانچ سال بعد اپنے آبائی علاقہ پہنچ ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2018ء) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پانچ سال کے بعد ایک دن کے دورے پر اپنے آبائی علاقہ سوات پہنچ گئیں‘ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے‘ اس دوران ان کا قیام سرکٹ ہائوس میںہوگا‘ پانچ سال پہلے اپنے اوپر ہونے والے حملے کے بعد وہ پہلی دفعہ پاکستان آئیں ہیں‘ سکیورٹی ذرائع کے مطابق وہ اپنے آبائی گائوں مکان باغ مینگورہ اوراپنے سکول بھی جائیں گی ‘علاوہ ازیں وہ اپنے دورے میں شانگلہ میں واقع لڑکیوں کے سکول کا بھی افتتاح کریںگی۔

متعلقہ عنوان :