الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے نام کو ہٹایانہیں جاسکا

جمعہ 30 مارچ 2018 23:35

الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے نام کو ہٹایانہیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ایم کیو ایم کی کنوینر شپ کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کئے جانے کے باوجود الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے نام کو ہٹایا نہیں گیا ہے جمعرات کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینر شپ سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو معطل کر دیا تھا مگر جمعہ کی شام تک الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ پر کنوینر کے خانے میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا نام لکھا ہوا تھا اور ابھی تک الیکشن کمیشن کی جانب سے اس کی تصحیح نہیں کی جا سکی ہے ۔۔۔۔اعجاز خان