عائشہ گلالئی کا سندھ میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے اورپولیس کے مظالم کا شکار مظلوم خاندان کو انصاف دلانے کیلئے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

مظلوم خاندان کے تین افراد کے قتل میں ملوث سندھ کے ایم پی اے سردار چانڈیو سمیت دیگر ملزمان کے خلاف فوری کاروا اور چیف جسٹس کو سندھ میں وڈیروں کے ظلم کا شکار خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے کیلئے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعہ 30 مارچ 2018 23:15

عائشہ گلالئی کا سندھ میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے اورپولیس کے مظالم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف(گلالئی ) کی سربراہ اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے سندھ میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے اورپولیس کے مظالم کا شکار مظلوم خاندان کو انصاف دلانے کیلئے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ،مظلوم خاندان کے تین افراد کے قتل میں ملوث سندھ کے ایم پی اے سردار چانڈیو سمیت دیگر ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کرنے اور چیف جسٹس آف پاکستان کو سندھ میں وڈیروں کے ظلم کا شکار خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے کیلئے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہاکہ بدقسمتی سے سندھ میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وڈیروں کی جانب سے مظلوموں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ سندھ کے ضلع دادو میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے سردار چانڈیو کی ایما پر باپ اور اس کے دو بیٹوں کو محض اس لئے قتل کر دیا گیا کہ انہوںنے سرداری نظام کے خلاف بغاوت کی کوشش کی تھی انہوں نے کہاکہ سندھ میں پولیس بھی سیاسی جماعتوں کی آلہ کار بنی ہوئی ہے اور مظلوم خاندان کو انصاف فراہم کرنا تو درکنار اپنی جان بچانے کے لالے پڑ گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ملک کی تین بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہ اپنے اپنے صوبوں میں انصاف کی فراہمی کی باتیں تو بڑی کرتے ہیں مگر عملی طور پر غریب کو انصاف نہیں ملتا ہے اور وہ در بدر کی ٹھوکریں کھاتا ہے انہوں نے کہاکہ عدلیہ کی صفوں میں بھی ایسی کالی بھیڑیں موجود ہیں جو انصاف کے حصول کی راہ میں رکائوٹ بنتی ہیں اور چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے جاری مشن کو ناکام بنانے پر تلے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ سندھ کا مظلوم خاندان جو انصاف کے حصول اور اپنی جانوں کی حفاظت کیلئے سندھ سے نقل مکانی کرکے اسلام آباد آئے ہوئے ہیں یہ پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو ،آصفہ بھٹو اور بختائور بھٹو کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے اور انہیں اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے انہوں نے کہاکہ اگر اس مظلوم خاندان کو انصاف نہ ملا تو میں ظالموں کے خلاف خود میدان میں آئونگی اور سندھ کے مختلف اضلاع کے دورے کرکے مظلوم عوام کی آواز بنوں گی ۔

۔۔۔اعجاز خان ؁۔