فاروق ستار اور خالد مقبول کی ملاقات بے نتیجہ، ایم کیو ایم متحد نہ ہوسکی
دونوں گروپوں کاپارٹی بحران ختم کرنے کیلئے ملاقاتوں اور بات چیت کے سلسلے کو جاری رکھنے کا اعلان کئی باربہادرآباد آنے کی دعوت ملی مگر 2تہائی اکثریت نے مجھے کنونیئر شپ سے ہٹایا تو اخلاقی طور یہاں آنے کو مناسب نہیں سمجھ رہا تھا، فاروق ستار جواز محبت کاتھا لیکن فاروق بھائی عدالتی حکم کوجوازبناکرآئے مگر دیرآئے درست آئے، اسی طرح آنے جانے کا سلسلہ جاری رہا تو اچھا لگے گا، خالدمقبول صدیقی
جمعہ 30 مارچ 2018 21:36
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے آنے والے فیصلے کے بعد تمام شکوک و شبہات ختم ہوگئے کیونکہ اس نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کو فی الوقت معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔
مزاحیہ گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستارنے کہاکہ بہادرآباد کے ساتھیوں نے مجھے صرف چائے پیش نہیں کی بلکہ بسکٹ اور چپس بھی کھلائے، ہمارے درمیان رابطے قائم رہنے بہت ضروری ہیں۔اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے ہائی کورٹ کے فیصلے پر فاروق ستار کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عدالتیں جو بھی فیصلہ کریں ہم تنظیمیں طور پر ایک دوسرے کو کیا دیکھتے ہیں سب سے اہم چیز اور بات یہ ہے۔انہوں نے کہاکہ جواز محبت کاتھا لیکن فاروق بھائی عدالتی حکم کوجوازبناکرآئے مگر دیرآئے درست آئے، اسی طرح آنے جانے کا سلسلہ جاری رہا تو اچھا لگے گا۔ایک سوال کے جواب میں خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ فاروق ستارسے میراتعلق 1982سے ہے، جب میں تنظیم میں آیا تو اس وقت یہ ذمہ دار تھے، فاروق ستار نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 45 دن کی دوری35سال کی رفاقت پرحاوی نہیں ہونی چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.