عمان ایئر کو سرکاری طور پر فور اسٹار ایئرلائنز ریٹنگ کا اعزاز

جمعہ 30 مارچ 2018 20:00

عمان ایئر کو سرکاری طور پر فور اسٹار ایئرلائنز ریٹنگ کا اعزاز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2018ء) سلطنت عمان کی قومی ایئرلائن عمان ایئر کو ریجن کی بڑی ایئرلائنز میں سرکاری طور پر فور استار ریٹنگ سے نوازدیا گیا، اس بات کا اعلان ایپیکس ریجنل پیسنجر چوائس ایوارڈز(PCAs)کے موقع پر کیا گیا۔پیسنجر چوائس ایوارڈز کا انعقاد چین کے شہر شنگھائی میںواقع ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا، تقریب میں عمان ایئر کی جانب سے ایوارڈ عمان ایئر کے چین میں کنٹری منیجر Vincent Tao Linنے وصول کیا، تقریب APEX Asia 2018کی گرینڈ فنالے کے موقع پر منعقد کی گئی ، جس میں دنیا بھر کی ایئرلائنز اور سپلائرز کی بڑی تعداد موجود تھی اور انھوں نے ایک دوسرے کے ساتھ معلومات اور آئیڈیاز کا تبادلہ کیا۔

عمان ایئر کو یہ اعزاز سرکاری طورپر ایشیاء، آسٹریلیا، افریقہ، اور مشرق وسطیٰ کے مسافروں کی مشاورت کے بعد دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اپیکس آفیشل ایئرلائن ریٹنگز ایئرلائن کے شعبے میں جدید ترین ایجادات اور پروگرامز کے اعتراف میںTripltکے اشراک سے متعارف کرائی گئی ہے۔اپیکس ریٹنگ کا طریقہ کار ممبر ایئرلائنز میں سفرکرنے والے گمنام مسافروں کے تجربات کی روشنی میں درجہ بندی کے مراحل کو مکمل کیا جاتا ہے، Tripltمسافروں کے ایئرلائنز میں سفر کرنے کے تجربات کو جمع کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے جس کی روشنی میں درجہ بندی کے مراحل کو مکمل کرنے میں معاونت ملتی ہے۔

جبکہ دنیا بھر کی ایئرلائن کے درمیان درجہ بندی کا اختیار APEXکے پاس ہے ،جبکہ ایوارڈ کے لیے فاتح کا انتخاب کرنے کا اختیار بھی APEXکے پاس محفوظ ہے۔

متعلقہ عنوان :