پاپوا نیو گنی میں پھر 7.2شدت کا شدید زلزلہ،جانی نقصان نہیں ہوا

فوری نوعیت کا خطرہ فی الحال ٹل گیا ہے،سونامی کاکوئی خطرہ نہیں ،وارننگ سنٹر کا بیان

جمعہ 30 مارچ 2018 16:50

پورٹ موریسبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2018ء) پاپوا نیو گنی میں ایک مرتبہ پھر 7.2شدت کا شدید زلزلہ آیاہے تاہم جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ وارننگ سینٹرنے کہاہے کہ فوری نوعیت کا خطرہ فی الحال ٹل گیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو علی الصبح پاپوا نیو گنی میں ایک مرتبہ پھر شدید زلزلہ آیا۔

(جاری ہے)

ہوائی پیسیفیک سونامی وارننگ سینٹر نے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر سات اعشاریہ دو ریکارڈ کی ہے تاہم وارننگ سینٹر کا کہنا تھا کہ فوری نوعیت کا خطرہ فی الحال ٹل گیا ہے۔ ابھی ایک ماہ قبل ہی بحرالکاہل میں واقع اس چھوٹی سی جزیرہ ریاست میں ایک طاقتور زلزے کے باعث ایک سو پچیس افراد ہلاک جبکہ ہزاروں زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :