سعودی عرب نے ایران کیساتھ جنگ چھیڑنے کا اعلان کردیا

جمعہ 30 مارچ 2018 16:31

سعودی عرب نے ایران کیساتھ جنگ چھیڑنے کا اعلان کردیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2018ء) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران پر سیاسی اور اقتصادی دبا ڈالے تا کہ خطے میں عسکری مقابلے سے گریز کیا جا سکے۔امریکی اخبارسے گفتگو کرتے ہوئے بن سلمان کا کہنا تھا کہ پابندیوں سے ایران پر مزید دبا ئوپڑے گا۔سعودی ولی عہد نے واضح کیا کہ اگر ہم عسکری تنازع سے اجتناب میں کامیاب نہ ہو سکے تو غالب گمان ہے کہ آئندہ 10 سے 15 برسوں کے دوران ایران کے ساتھ جنگ میں کودنا پڑے گا۔

یمن کی جنگ کے بارے میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ اگر ہم 2015 میں مداخلت نہ کرتے تو یمن حوثیوں اور القاعدہ کے درمیان تقسیم ہو چکا ہوتا۔سعودی عرب یمن میں ایران نواز حوثی ملیشیا کے خلاف آئینی حکومت کوسپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی قیادت کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

بن سلمان کی امریکی اخبار کے ساتھ گفتگو حوثی ملیشیا کی جانب سے مملکت پر 7 بیلسٹک میزائل داغے جانے کے 3 روز بعد سامنے آئی ہے۔

سعودی دفاعی نظام نے اتوار کے روز داغے جانے والے ان ساتوں میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا تھا۔ تباہ شدہ میزائل کے ٹکڑے لگنے سے مملکت میں مقیم ایک مصری باشندہ جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے تھے۔بن سلمان نے حوثیوں کی جانب سے میزائلوں کے داغے جانے کو کمزوری کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ڈھیر ہونے سے پہلے انتہائی حد تک کارروائیاں کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :