چیف جسٹس بابا رحمتا بن گئے ہیں تو حکمران بھی بابے بن کرلوگوں کے لئے رحمت بنیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 30 مارچ 2018 14:35

چیف جسٹس بابا رحمتا بن گئے ہیں تو حکمران بھی بابے بن کرلوگوں کے لئے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مارچ 2018ء) معروف صحافی مجیب الرحمن شامی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس تو بابا رحمتا بن گئے ہیں لیکن اب حکمران بھی بابے بنیں اور دوسروں کے لیے رحمت بنیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے درمیان ایک ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی خود چیف جسٹس کے پاس ان سے ملاقات کرنے کے لئے گئے اور پھر یہ ملاقات میڈیا پر بحث کا ایک نیا موضوع بن گئی۔

(جاری ہے)

اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و کالم نگار مجیب الرحمن شامی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس کی ملاقات میں کسی مقدمے پر بحث نہیں ہوئی۔اور اس ملاقات میں وزیر اعظم شاہد خاقان نے چیف جسٹس کو یقین دلایا ہے کہ ان کےصحت اور تعلیم سے متعلق وژن کو پورا کیا جائے گا۔مجیب الرحمن شامی نے مزید کہا کہ چیف جسٹس خود کو بابا رحمتا کہتے ہیں۔اور بابا وہ ہوتا ہے جو دوسروں میں بانٹتا ہے مگر لیتا نہیں ہےاوربابارحمتا دوسروں کے لئے رحمت ہوتا ہے۔تو چیف جسٹس تو کہتے ہیں کہ میں بابا بن گیا ہوں اب حکمران بھی بابے بنیں اور دوسروں کے لئے رحمت بنیں۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے :