سعودی عرب میں میزائل حملوں میں ملوث کون نکلا

سعودی عرب میں میزائل حملوں کا ذمے دار ایران ہے

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 30 مارچ 2018 14:12

سعودی عرب میں میزائل حملوں میں ملوث کون نکلا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ2018ء) مقامی اخبار الشرق الاوسط کے کالم نگار عبدالرحمن الراشد کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں حوثیوں کی جانب سے کیے جانے والےحملے اس بات کا کھلا ثبوت ہیں کہ یمن میں اُنکے خلاف ہونے والی جنگ بلکل جائز ہے ۔ اس کے علاوہ عبدالرحمن کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نے عالمی برادری کو حوثیوں کے ان حملوں میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت فراہم کر دئیے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ یہ بات بھی واضح ہو گئی ہے کہ سعودی عرب میں ہونے والے حملوں میں استعمال ہونے والے میزائل اور کوئی نہیں ،ایران فراہم کر رہا ہے اور اس کام کو سرانجام دینے کے لیے ایرانی ماہرین اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

اتوار اور پیر کی درمیانی رات میں سعودی عرب میں ہونے والے میزائل حملے یمن پر قبضہ کرنے کے بعد ایران کی مدد سے یمن میں کام کرنے والی ملیشیا کی جانب سے اٹھایا جانے والا قدم ہے جس کا مقصد صاف نظر آرہا ہے کہ حوثی اس بات سے سعودی عرب کو باور کرانا چاہ رہے ہیں کہ انکے پاس ریاض تک مار گرانے والے میزائل موجود ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی برداری اور سعودی عرب کے لیے یہ ایک چیلنج ہے کہ یہ جلد جلد از یمن کو حوثیوں سے آزاد کروا کر وہاں عبوری حکومت کے قیام کو یقینی بنائیں اور اسکے لیے سیاسی باتوں سے کام چلانے کی بجائے عملی طور پر کچھ کرنا ہو گا۔

عبدالرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ابھی بھی اگر حوثیوں کے ساتھ مذاکرات کرنے کی کوشش کی تو وہ اس موقعے سے فائدہ اٹھا کر خود کو مزید مضبوط بنانے میں وقت نہیں لگائیں گے۔

متعلقہ عنوان :