Live Updates

ہماری منی ٹریل کو ہمارے ہی خلاف ثبوتوںکا ڈھیر بنا دیا گیا، مریم نواز

آخری ضمنی ریفرنس میں سب کچھ نواز شریف پر ڈال دیا گیا‘ مسلم لیگ (ن) کی رہنما کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

جمعہ 30 مارچ 2018 13:40

ہماری منی ٹریل کو ہمارے ہی خلاف ثبوتوںکا ڈھیر بنا دیا گیا، مریم نواز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم نے تمام منی ٹریل جے آئی ٹی کے سامنے پیش کردی ہیں‘ آخری ضمنی ریفرنس میں سب کچھ میاں نواز شریف پر ڈال دیا گیا‘ ہماری جانب سے دی گئی منی ٹریل کو ہمارے ہی خلاف ثبوتوںکا ڈھیر بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ریڈلے کا بیان سب کے سامنے ہے آخری ضمنی ریفرنس میں سب کچھ میاں نواز شریف پر ڈال دیا گیا ہم نے تمام منی ٹریل جے آئی ٹی کے سامنے دی ہے مخالفین پراپیگنڈہ کررہے ہیں ضمنی ریفرنس میں کہا گیا کہ میاں نواز شریف مالک ہیں ہماری جانب سے دی گئی منی ٹریل کو ہمارے خلاف ہی ثبوتوں کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات