پولیس کی بھاری نفری نے خادم حسین رضوی کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا

جمعہ 30 مارچ 2018 13:40

پولیس کی بھاری نفری نے خادم حسین رضوی کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا
ْسانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2018ء) سانگلہ ہل تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو سانگلہ ہل موٹروے انٹرچینج پر پولیس نے روک لیا اور پولیس کی بھاری نفری نے علامہ خادم حسین رضوی کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا اور پولیس نے انہیں حکم دیا کہ اب آپ پولیس کی حراست میں ہو سانگلہ ہل نہیں جاسکتے ،وہ چارسدہ (KPK)سے جلسہ سے خطاب کرنے کے بعد سانگلہ ہل آنے کے لیے موٹروے کے ذریعے رات گیارہ بجے سانگلہ ہل موٹروے انٹرچینج پر پہنچے تھے پولیس نے ان کی گاڑی کو دیکھتے گھیرے میں لے لیا اور بتایا گیا کہ عدالت سے آپ کے اور آپ کے ساتھیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں ،جن پر عمل کرنا ضروری ہے اُدھر اس کی اطلاع سانگلہ ہل میں تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس کی انتظامیہ کو پہنچی تو سانگلہ ہل سے کاروں اور موٹرسائیکلوں پر سینکڑوں افراد سانگلہ ہل موٹروے انٹر چینج پر پہنچ گئے اور ایک گھنٹہ تک پولیس افسران کے ساتھ گفتگو کرنے کے بعد پولیس نے علامہ خادم حسین رضوی کو سانگلہ ہل جانے کی اجازت دے دی ۔