پاپوا نیو گنی میں7.2 شدت کا زلزلہ

جمعہ 30 مارچ 2018 13:16

پورٹ موریسبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2018ء) پاپوا نیو گنی میں 7.2 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ پاپوا نیو گنی میں جمعہ کی صبح آنے والے شدید زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

ہوائی پیسیفیک سونامی وارننگ سینٹر نے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی ہے تاہم وارننگ سینٹر کا کہنا ہے کہ فوری نوعیت کا خطرہ فی الحال خطرہ ٹل گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک ماہ قبل ہی بحرالکاہل میں واقع اس چھوٹی سی جزیرہ نما ریاست میں ایک طاقتور زلزے کے باعث میں 125 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :