اورنج ٹرین منصوبے کے حوالے سے خوشخبری آ گئی

حکومت نے ایل ڈی اے کو 15 مئی تک اورنج ٹرین منصوبہ مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 30 مارچ 2018 12:59

اورنج ٹرین منصوبے کے حوالے سے خوشخبری آ گئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مارچ 2018ء)لاہوریوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے ۔اورنج ٹرین آخری مراحل میں داخل ہو گئی۔ اورنج لائن ٹرین کےساڑھے25کلومیٹرطویل بالائےزمین ٹریک کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے اور اب حکومت نے ایل ڈی اے کو 15 مئی تک اورنج ٹرین منصوبہ مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔قو می اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے ایل ڈی اے کو 15مئی تک اورنج ٹرین منصوبہ مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

حکمرانوں کی خواہش ہے کہ حکومتی مدت پوری ہونے سے پہلے ٹرین کو چلا دیا جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت دیگر افسران کی نیب میں گرفتاری کے بعد کام کی رفتار میں کمی آئی ہے۔اورنج ٹرین منصوبے کے اہم اسٹیشنز پر تعمیراتی کاموں کو 31مارچ تک مکمل کر لیا جائے گا۔جس کے بعد ریل ٹریک بچانے اور دیگر الیکڑیکل کاموں کے لئے کام متعلقہ کمپنیوں کا سونپ دیا جائے گا۔جو ڈیڑھ ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ جس کے بعدایک بڑی تقریب میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی موجودگی میں اورنج ٹرین منصونہ کے افتتاح کا پروگرام رکھا جائے گا۔