دیہی عوام قومی ترقیاتی دھارے کا حصہ ہیں‘راناسکندرحیات

جمعہ 30 مارچ 2018 11:16

قصور۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2018ء)چیئرمین ضلع کونسل قصور رانا سکندرحیات خاں نے کہا ہے کہ ضلع کونسل اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرکے لوگوں کے اعتماد پرپورا اتررہی ہے‘عوامی مسائل مقامی سطح پر ہی حل کئے جارہے ہیں جبکہ ضلع کونسل کے وائس چیئرمینزملک اعجازاحمدخاں اور سردارعزیر شعیب عالمگیراور یونین کونسلزچیئرمینز‘وائس چیئرمینزبے لوث عوامی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے آفس میں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راناسکندرحیات نے کہا کہ دیہی عوام قومی ترقیاتی دھارے کا حصہ ہیں‘ضلع قصور میں سماجی ترقی کا سفرکامیابی سے جاری ہے‘بلدیاتی ادارے عوامی اعتمادکامظہرہے ان ترقیاتی کاموں کے ثمرات عوام تک براہ راست پہنچ رہے ہیں ‘عوام کا معیارِزندگی بلندہورہاہے‘عوام کی خدمت کو مشن بناکر سیاست میں آئے ہیں ہمیشہ عملی کام کرکے دکھانے کی حکمت عملی پر یقین رکھتے ہیں۔