خیبرپختونخواہ کے علاقوں میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 مارچ 2018 00:07

خیبرپختونخواہ کے علاقوں میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ2018ء) خیبرپختونخواہ کے علاقوں میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختوںخواہ کے علاقوں سوات اور مالاکنڈ میں جمعرات کی شب کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے خوفزدہ حالت میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت 4.3 بتائی جا رہی ہے۔ جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کاپہاڑی علاقہ اور زیر زمین گہرائی 98 کلومیٹر بتائی جا رہی ہے۔