عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے میں کوئی کثر نہ چھوڑیں‘ کمشنر لاڑکانہ

جمعرات 29 مارچ 2018 23:50

لاڑکانہ۔ 29مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2018ء) کمشنر لاڑکانہ ڈویزن محمد عباس بلوچ نے قومی ترقیاتی اداروں کے سربراہان پر زور دیا ہے کہ وہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے میں کوئی کثر نہ چھوڑیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے کیمپس آفیس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے۔ کمشنر نے افسران کو ہدایت دی کہ جاری ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے اور ساتھ ہی ساتھ نئی اے ڈی پی تیار کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اے ڈی پی میں وہ اسکیمیں شامل کی جائیں جس سے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔