کمشنر لاڑکانہ ڈویژن کی زیر صدارت پولیو، خسرہ اور ہیپاٹائٹس بیماریوں پر کنٹرول سے متعلق اجلاس

جمعرات 29 مارچ 2018 23:50

لاڑکانہ۔ 29مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2018ء) کمشنر لاڑکانہ ڈویزن محمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ پولیو، خسرہ اور ہیپاٹائٹس بیماریوں پر کنٹرول کرلیں گے یہ تب ممکن ہے جب مختلف اداروں کے سربراہان ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے اور مل کر کام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ یہ ایک قومی کاز ہے۔ اپنے دفتر میں ڈویزنل ہیلتھ منجمنٹ کمیٹی اور ڈویزنل ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ ہم سب کی یہ مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم بیماریوں کا مقابلہ کرکے ان سے نجات حاصل کریں اس میں ڈپٹی کمشنرز کا کردار اہم ہے کیونکہ وہی ہر عوامی مسائل کو مانیٹر کرتے ہیں۔

انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ بچوں کو پولیو، خسرے اور ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے ٹیکے ہر صورت میں لگوائیں غفلت برتنے والیوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے افسران اپنی ماہانہ رپورٹیں ڈی پی سر آر سے شیئر کریں جبکہ ان بیماریوں کے متعلق پراپر مائکرو پلان تشکیل دی جائے۔ کمشنر نے کہا کہ اگر ویکسین کی ضرورت ہے تو آگاہ کریں۔

خسرے کی بیماری پر فوری طور پر کنٹرول کیا جائے تاکہ اس مرض میں مزید اضافہ نہ ہوس۔ بیماریوں کے خاتمے کے لیے لیڈی ہیلتھ ورکرز، ویکسینٹرز کی خدمات ریگیولر بنیاد پر حاصل کریں۔ کمشنر نے کہا کہ نوزائد بچوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے لگوانے کے لیے والدین تعاون کریں۔ اس موقع پر ایمرجنسی ریسپانس یونٹ کمشنر آفس لاڑکانہ کے کوآرڈینیٹر ایڈیشنل کمشنر ٹو رانا عدیل نے ای پی آئی بجٹ، رزلٹ، پولیو صورتحال، ہیپاٹائٹس مہم، خسرے کی صورتحال، ٹیکوں، روٹین امیونائیزیشن سمیت دیگر معاملات کے متعلق آگاہی بھی دی۔

متعلقہ عنوان :