کوٹہ سسٹم نے بالخصوص کراچی اور سندھ کو تباہ کیا،کراچی کی ترقی سے پاکستان کا مستقبل ہے وابستہ ہے، گورنر سندھ

نئی نسل کی تعلیم کی ترویج میں تعاون جاری رکھیں گے، بلدیہ وسطی اور ویژن اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ ٹریننگ سینٹرکی تقریبِ تقسیمِ اسناد سے ریحان ہاشمی اور دیگرکا خطاب

جمعرات 29 مارچ 2018 23:24

کوٹہ سسٹم نے بالخصوص کراچی اور سندھ کو تباہ کیا،کراچی کی ترقی سے پاکستان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کرا اچی کا مستقبل پاکستان کا مستقبل ہے کراچی کی ترقی سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے، ماضی میں بھی کراچی کے تعلیم یافتہ نوجوانوں نے اس شہر اور ملک کی ترقی میں اہم کردار اداکیا ہے ۔ وہ نارتھ ناظم آباد تیموریہ لائبریری میں بلدیہ وسطی کے تعاون سے ویژن اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ ٹریننگ سینٹر کی جانب سے فارما سٹیکل ، میڈیا پوسٹ پروڈکٹ اور انگریزی زبان سیکھنے والے کامیاب طلبا و طالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریبِ تقسیمِ اسنا د سے خطاب کررہے تھے۔

تقریب میں ضلع وسطی سے تعلق رکھنے والے یونین کمیٹیز کے چیئرمینز و وائس چیئرمینز،یوتھ پارلمیمنٹ کے نمائندے،اور معززین شہر کی بڑی تعداد ․نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا سب سے تیز رفتار ترقی کرنے والا شہر ہے ،لیکن اس شہر کے نا عاقبت اندیش لوگوں نے بہت پیچھے دھکیل دیا ۔ لیکن اب ایک مرتبہ پھر کراچی میں تعلیمی اور ترقیاتی سرگرمیاں بحال ہورہی ہے۔

تاہم کراچی کی ترقی کے لئے امن کا قیام بہت ضروری ہے ۔ اور امن کے قیام کے لئے حکومت شر پسند عناصر کے خلاف انتہائی اقدام بھی کرسکتی ہے ضلع وسطی ہی اصل کراچی ہے کہ جہاں سب سے زیادہ پڑھا لکھا طبقہ رہائش پذیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریحان ہاشمی کے ساتھ میرے دیرینہ تعلقات ہیں اور ہم نے اسلام آباد میں بھی کافی وقت ساتھ گزارا ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں جس طرح کے لوگ ہجرت کرکے آئے انکی وجہ سے کراچی پاکستان کا معاشی حب بناہجرت کرکے کراچی آنے والوں نے یہاں صنعتیں لگائیں جس کے بعد تمام کی نظریں کراچی پر مرکوز ہوئیں۔

کوٹہ سسٹم نے بالخصوص کراچی اور سندھ کو تباہ کیا۔کراچی کے اسٹیک ہولڈرز نے کوٹہ سسٹم پر صحیح آواز بلند کی تھی تاہم اس کو جاری رکھنا چاہئے تھا اور اس کے خاتمے کے لئے اقدامات کرنے چاہئے تھے۔کراچی میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تمام چیزیں میسر ہیں تاہم امن و امان کی بگڑی ہوء صورتحال نے کراچی کا چہرہ خراب کیا۔امن و امان کی بہتر صورتحال کی وجہ سے آج کراچی کی روبقیں بحال ہورہی ہیں۔

بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہ ملنے پر میں ریحان ہاشمی اور انکے بلدیاتی نمائندگان کے ساتھ ہوں۔سندھ حکومت کو بلدیاتی اداروں کو اختیارات دینے چاہئے تھے۔بلدیاتی نمائندگان کے پاس اگر کچرا اٹھانے تک کے اختیار نہیں تو انھیں انتخابات کا حصہ ہی کیوں بنایا گیا تھا گرین لائن، کے فور اور لیاری ایکسپریس وے کے منصوبے وفاقی حکومت نے شروع کئے اور تکمیل کی جانب گامزن ہیںج پی ایس ایل کراچی میں ہوا، ہم نے مزید بھی اس طرح کے ایونٹ منعقد کرنے ہیں۔

میری پوری کوشش ہے کہ جو سپورٹ کراچی کے لئے میری جانب سے ہو اس کے لئے میں موجود ہوں۔پاکستان تیسرا ملک ہے جس کی معیشت تیزی سے جاری ہے۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ نئی نسل کی تعلیم کی ترویج میں تعاون جاری رکھیں گے اس موقع پر ریحان ہاشمی نے ان تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کراچی کی ترقی کے لئے نوجوانوں کو مواقع فراہم کئے اور کراچی کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کی تعمیر میں بھرپور حصہ لیا انہوں نے کہا کہ کراچی کے نوجوان اس ملک سے ہمیشہ سے محبت کرتے ہیں اور کرتے رہے گے انہوں نے کہا کہ اس ملک کی ترقی میں کراچی اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے نہ صرف بلدیہ کے زیرِ انتظام اسکولوں کی کارکردگی پر توجہ دی جارہی ہے بلکہ انگریزی اور چینی زبان سکھانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔

بعدا ازاں کامیاب طلبا و طالبات کو اسناد و انعامات پیش کئے گئے ۔