Live Updates

عمران خان کا دورہ کوئٹہ ہر لحاظ سے ناکام رہا ہے ، پیپلزپارٹی بلوچستان

جمعرات 29 مارچ 2018 23:24

عمران خان کا دورہ کوئٹہ ہر لحاظ سے ناکام رہا ہے ، پیپلزپارٹی بلوچستان
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی ترجمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا دورہ کوئٹہ ہر لحاظ سے ناکام رہا ہے ، پاکستان میں تبدیلی لانے والی جماعت کے کارکنوں کے عمران خان کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر لڑائی جھگڑے اور خیرمقدمی بینرزجلانے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ جماعت کیسی تبدیلی لاناچاہتی ہے اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کا لڑائی جھگڑا ،ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکنے ، خیرمقدمی بینرز کو آگ لگنے اور میڈیا کے نمائندوں پرتشدد سے بلوچستان کے عوام کوپتہ چل گیا ہے کہ پی ٹی آئی میں کتنا ڈسپلن ہے اور یہ جماعت کونسا نیا پاکستان بنانا چاہتی ہے ترجمان نے کہا کہ جو جماعت اپنے کارکنوں میں نظم ضبط اور ڈسپلن پیدا نہ کرسکے وہ پاکستان کو کیسے سنبھال سکتی ہے ترجمان نے کہا کہ عمران خان کا دورہ بلوچستان ہر لحاظ سے ناکام رہاہے اور بلوچستان کے عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا ہے ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں پی ٹی آئی کی ممبرسازی مہم مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ترجمان نے عمران خان کے پروگراموں کے دوران میڈیا کے نمائندوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اورانکے کیمرے توڑنے کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی اورمتاثرہ صحافیوں سے ہمدردی کا اظہارکیاترجمان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد سیاسی و جمہوری جماعت ہے جو پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے بلوچستان بھر میں پیپلزپارٹی کی ممبر سازی مہم جس منظم انداز میں چلائی گئی ممبر سازی مہم میں لاکھوں کی تعداد نے عوام نے پیپلزپارٹی کی ممبرشپ حاصل کی جو خوش آئند ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات