پاکستان نے آبدوز سے داغے جانیوالے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کر لیا

ملکی ساختہ کروز میزائل 450 کلومیٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے،آئی ایس پی آر صدر مملکت ،وزیر اعظم تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی کروز میزائل بابر کے کامیاب تجربہ پر سائنسدانوں،انجنئیرز کی تعریف، قوم کو مبارکباد

جمعرات 29 مارچ 2018 23:24

پاکستان نے آبدوز سے داغے جانیوالے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2018ء) پاکستان نے آبدوز سے داغے جانیوالے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ پاکستان کا اپنا تیار کردہ کروز میزائل بابر 450 کلومیٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عام آئی ایس پی آر کے مطابق زیر آب مقام سے داغے گئے کروز میزائل بابر نے انتہائی کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا ، آبدوز سے داغا جانیوالا کروز میزائل بابر کئی اقسام کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

کروز میزائل بابر زیر آب پروپلشن کیساتھ جدید ترین گائیڈنس اور نیوی گیشن کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ؛ آئی ایس پی آر کے مطابق کروز میزائل بابر کے ذریعے پاکستان نے قابل بھروسہ سیکنڈ سٹرائیک صلاحیت حاصل کر لی۔ بحر ہند میں ایمٹی آبدوزوں اور جہازوں سے فائر کئے جانیوالے ایٹمی میزائلوں کی آمد کے بعد سیکنڈ سٹرائیک صلاحیت کا حصول پاکستان کے ردعمل کو ظاہر کرتا ہے پاکستان قابل بھروسہ سیکنڈ سٹرائیک صلاحیت کے حصول کو خودانحصاری اورکم از کم قابل اعتماد ڈیٹرنس کے طور پر دیکھتا ہے ۔دریں اثناء صدر مملکت ،وزیر اعظم تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے کروز میزائل بابر کے کامیاب تجربہ پر سائنسدانوں،انجنئیرز کی تعریف اور قوم کو مبارکباددی ہے ۔

متعلقہ عنوان :