حکومت نئے دھرنے کے لیے ہوجائے تیار،خادم رضوی نے پھر سے کارکنان کو کال دے دی

حکومت سے معاہدہ ختم نبوت فیض آباد پر عملدرآمد کیلئے 2اپریل کو داتا دربار اکٹھے ہونگے، خادم رضوی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 29 مارچ 2018 22:22

حکومت نئے دھرنے کے لیے ہوجائے تیار،خادم رضوی نے پھر سے کارکنان کو کال ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مارچ 2018ء) حکومت نئے دھرنے کے لیے ہوجائے تیار،خادم رضوی نے پھر سے کارکنان کو کال دے دی۔تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کا کہنا تھا کہ حکومت سے معاہدہ ختم نبوت فیض آباد پر عملدرآمد کیلئے 2اپریل کو داتا دربار اکٹھے ہونگے۔تفصیلات کے مطابق فیض آباد دھرنے کو ختم کروانے کے لیے حکومت کی جانب سے مظاہرین سے ایک معاہدہ کیا گیا تھا جس میں فوج کو ثالث بنایا گیا تھا۔

اس معاہدے میں شریعت کے نفاذ، راجہ ظفر الحق رپورٹ کو منظر عام پر لانے سمیت بہت سے مطالبات شامل تھے۔ معاہدہ ختم ہونے کے بعد سے اب تک متعدد بار تحریک لبیک کے قائدین کی جانب سے معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے کا شکوہ کیا جا چکا ہے۔اسی سلسلے میں خادم رضوی نے ایک بار پھر حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، بہت بڑے دھرنے کا اشارہ دے دیا۔

(جاری ہے)

تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی اورافضل قادری نے مرکز ی رابطہ گجرات میں اعلان کیا حکومت سے معاہدہ ختم نبوت فیض آباد پر عملدرآمد کرانے کیلئے 2 اپریل سوموار 12بجے دن ملک بھر سے علماء ومشائخ ،ارکان شوریٰ اور عاشقانِ رسول داتا دربار لاہور اکٹھے ہوں گے‘۔

حکومت پر زور دیں گے کہ وہ معاہدہ ختم نبوت سے بدعہدی سے باز رہے اور معاہدے پر اس کی روح کے مطابق عمل کرے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی خادم رضوی کی جانب سے ایسے بیانات آتے رہے ہیں۔