چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا پمزہسپتال کے بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کی بندش کا ازخود نوٹس،

سیکرٹری کیڈ سے معاملے پر تین روز میں رپورٹ طلب

جمعرات 29 مارچ 2018 23:09

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا پمزہسپتال کے بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پمزہسپتال کے بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کی بندش کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری کیڈ سے معاملے پر تین روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے یہ نوٹس متاثرہ بچوں کے والدین کی درخواست پر لیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بون میرو سینٹر بند ہونے سے پانچ سو بچے متاثر ہوں گے، تھیلیسیما کے مریض بچوں کا واحد علاج بون میرو ٹرانسپلانٹیشن ہے ، پمز ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کاخرچہ 10 لاکھ ر وپے ہے تاہم ان 10 لاکھ میں سے 6 لاکھ روپے بیت المال ادا کرتا ہے جبکہ دیگر نجی ہسپتالوں میں بون میرو کا خرچہ 30لاکھ تک آتا ہے جس پرچیف جسٹس نے معاملے کانوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری کیڈ سے رپورٹ طلب کرلی۔