مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ سے روسی وفد، یورپی یونین اور صومالیہ کے سفیر کی الگ الگ ملاقاتیں

علاقائی امن و سلامتی اور دو طرفہ تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 29 مارچ 2018 22:29

مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ سے روسی وفد، یورپی یونین ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2018ء) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ سے روس کے وفد، یورپی یونین اور صومالیہ کے سفیر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں علاقائی امن و سلامتی اور دو طرفہ تعاون سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔ جمعرات کو روسی صدارتی انتظامیہ کے چیف قونصلر ویلری مولو سٹائو اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل مسٹر سرگے کی قیادت میں اعلیٰ سطحی روسی وفد نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون کے امور زیر غور آئے۔

روسی وفد نے کہا کہ سائوتھ ایشیا میں پاکستان تمام ممکنہ شعبوں میں قابل اعتماد شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس پاکستان میں بین الاقوامی تنظیموں بشمول اقوام متحدہ اور ایس سی او کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں صومالیہ کے صدر کے مشیر برائے خارجہ پالیسی بلال محمد کسمن نے قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان میں صومالیہ کے سفیر خدیجہ محمد المخدومی نے ملاقات کی۔ دونوں اطراف نے باہمی تعاون اور دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دریں اثناء یورپی یونین کے سفیر جی فرانسکو نے قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کے امور اور قومی سلامتی کے مشیر کے حالیہ دورہ افغانستان کے حوالے سے امور زیر غور آئے۔

متعلقہ عنوان :