آزاد کشمیر میں سیاسی تبدیلی کا بگل بج چکا ‘وزرا ء کی تعداد بڑھانے سے تبدیلی رک نہیں سکتی عوام کا چھینا ہوا مینڈیٹ واپس لینے کیلئے نئے انتخابات وقت کی ضرورت بن چکے

انتخابات کے ذریعے پاکستان اور آزاد کشمیر میں جیالوں کا راج ہو گا پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر چودھری پرویز اشرف کی بات چیت

جمعرات 29 مارچ 2018 21:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر چودھری پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں سیاسی تبدیلی کا بگل بج چکا ہے وزرا ء کی تعداد بڑھانے سے تبدیلی رک نہیں سکتی عوام کا چھینا ہوا مینڈیٹ واپس لینے کے لئے نئے انتخابات وقت کی ضرورت بن چکے انتخابات کے ذریعے پاکستان اور آزاد کشمیر میں جیالوں کا راج ہو گا ۔

وہ آج یہاں علی بیگ کچھی میں چوہدری شیر عالم کی رہائش گاہ پر برطانیہ اولڈم سٹی کے کونسلر چوہدری ظفر کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے ۔چوہدری پرویز اشرف نے کہا کہ برطانیہ میں رہنے والے کشمیری تارکین وطن پاکستان کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں انکی تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے بڑا کردار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امام سیاست آصف علی زرداری کی کامیاب حکمت عملی نے پاکستان کے افق پر چھا ئی ہوئی جمہوریت مخالف قوتوں کو شکست دے کر پاکستان پیپلزپارٹی کو سینٹ میں کامیابی دلائی اور اسی طرح اب آنے والے انتخابات میں وفاق آور چاروں صوبوں میں پیپلزپارٹی کی حکومتیں قائم ہونگی آزاد کشمیر میں بھی نئے انتخابات کے ذریعے پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہو گی بلوچستان کے بعد اب آزاد کشمیر میں چھینا ہوا مینڈیٹ واپس لیں گے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی تنظیم سازی کے بعد مظبوط تر بن جماعت بن چکی ہے آزاد کشمیر کی نئی تنظیم نے پارٹی کو پولنگ اسٹیشن کی سطح سے منظم کرنا شروع کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ نواز حکومت کی ناقص اور عوام دشمن پالیسیوں کے باعث ملک تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ہے ڈالر کی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ملک قرضوں میں ڈوب چکا ہے مہنگائی کا طوفان آچکا ہے غریبوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا گیا ہے پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو اس ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر قابو پا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی اور مہنگائی کے جن کا بوتل میں بند کر کے عوام کو مشکلات سے نجات دلائے گی۔