بھارت دونوں اطراف کے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے جو سراسر ظلم و زیادتی ہے، چوہدری پرویز اشرف

جمعرات 29 مارچ 2018 17:30

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2018ء) پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی سنیئر نائب صدر سابق وزیر تعمیرات عامہ ہاوسنگ بلدیات وبرقیات چوہدری پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بھارت دونوں اطراف کے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے جو کے سراسر ظلم و زیادتی ہے لائین آف کنٹرول پر آئے روز بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری شہری آبادی کو نشانہ بنانا سراسر ظلم ہے اقوام عالم فوری نوٹس لے کر بھارتی مسلح افواج کے مظالم بند کرائیں ، حکومت پاکستان چھمب افتخار آباد ، نالی ، پتنی سے لے کر پوری سرحدی پٹی کے متاثر مافیا کی بحالی کے لیے بڑا ترقیاتی پیکج دے اور متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے سرحدی علاقوں کی ترقی کے لیے ٹھوس اقدامات کرئے تاکہ لائین آف کنٹرول پر آباد لوگوں کو ریلیف مل سکے ۔