وزیراعلیٰ بلوچستان کاچیئرمین سینیٹ کیلئےبیان پروزیراعظم کیخلاف مارچ کااعلان

چیئرمین سینیٹ کا عہدہ بھی معزز ہے، وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف بیان کیوں دیا؟ ہم ان کے خلاف مارچ کریں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 29 مارچ 2018 16:53

وزیراعلیٰ بلوچستان کاچیئرمین سینیٹ کیلئےبیان پروزیراعظم کیخلاف مارچ ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ 2018ء): وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعظم کیخلاف اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کا عہدہ بھی معزز ہے، وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف بیان کیوں دیا؟ ہم ان کے خلاف مارچ کریں گے۔انہوں نے آج یہاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پورے بلوچستان کی عوام مشکور ہے کہ عمران خان نے چیئرمین سینیٹ کیلئے مکمل سپورٹ کیا ہے۔

الیکشن جمہوری طریقے سے ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تمام پارٹیوں نے جمہوری طریقے سے ہمیں چیئرمین سینیٹ الیکشن میں سپورٹ کیا۔انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ وزیراعظم اپنے عہدے کابھرم رکھیں گے۔وزیراعظم کے رویے سے پورے پاکستان اور بلوچستان کوجھٹکا لگا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے دلوں میں یا ہم نے نوازشریف کی جوبادشاہت دیکھی تھی لیکن شاہد خاقان عباسی کے آنے سے سب خوش تھے کہ وزیراعظم عوامی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ ہم مارچ کریں گے کہ وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف بیان کیوں دیا؟ چیئرمین سینیٹ کا عہدہ بھی معزز ہے اور وزیراعظم کوبلوچستان کے چیئرمین سینیٹ کیلئے ایسی بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔