انصاف کا دہرا معیار ناقابل قبول ہے۔ حسین نواز

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 29 مارچ 2018 14:13

انصاف کا دہرا معیار ناقابل قبول ہے۔ حسین نواز
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29مارچ۔2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ انصاف کا دہرا معیار ناقابل قبول ہے۔لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم کو بیگم کلثوم نواز کی تیمارداری سے بھی روک دیا گیا ہے جبکہ عمران خان کو خصوصی رعایت دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

حسین نواز نے کہا کہ عمران خان پر تو پارلیمنٹ اور قانون نافذ کرنے والوں پر حملے کے الزامات ہیں۔

بیگم کلثوم نواز کے حوالے سے مزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستان میں پیش آنے والے تمام واقعات سے باخبر رکھا ہوا ہے۔نواز شریف کے صاحبزادے کا کہنا ہے کہ والدہ کی حال ہی میں گلے کی سرجری ہوئی ہے، تکلیف کے باعث ہسپتال لائے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر اپیل کی کہ قوم بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرے۔

متعلقہ عنوان :