آپ کو ایوان وزیر اعظم بلایا گیا ہے،۔جیسے ہی چیف جسٹس کو یہ پیغام دیا گیا توجانتے ہیں ثاقب نثار کا آگے سے کیا جواب تھا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 مارچ 2018 13:48

آپ کو ایوان وزیر اعظم بلایا گیا ہے،۔جیسے ہی چیف جسٹس کو یہ پیغام دیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 مارچ 2018ء) : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی ملاقات پرسوں ہوئی جو تقریباً 2 گھنٹے جاری رہی۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس نے وزیر اعظم سے ایوان وزیر اعظم میں ملاقات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ جس پر وزیر اعظم کو ملاقات کے لیے سپریم کورٹ آنا پڑا۔

(جاری ہے)

انتہائی اہم ذرائع نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اٹارنی جنرل اشتراوصاف علی نے چیف جسٹس سے درخواست کی تھی کہ وزیر اعظم آپ سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، آپ کسی بھی وقت ایوان وزیر اعظم تشریف لائیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ چیف جسٹس کا کوئی کام نہیں کہ وہ چیف ایگزیکٹوکو ملنے جائے۔ دوبارہ رابطے پر چیف جسٹس نے کہا کہ وزیر اعظم سے کہیں کہ وہ سپریم کورٹ آئیں ،م میں اپنے دفتر کے باہر ان کو ریسیو کرنے آؤں گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے چیف جسٹس سے ملاقات میں بعض مقدمات کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ جلدی جلدی میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ قانون کی نظر میں سب لوگ برابر ہیں، ہر کیس میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :