قیام امن کیلئے پاک فضائیہ دوسری مسلح افواج کے شانہ بشانہ برسرپیکار ہے‘ ایئرچیف مارشل

ہم نے خطے میں قیام امن کی کوششوں کی ہمیشہ حمایت کی‘ پاکستانی قوم امن پسند ہے، باعزت طور پر جینا چاہتی ہے ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان کا اصغر خان اکیڈمی میں 40 ویں بی ایل پی سی کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب

جمعرات 29 مارچ 2018 14:12

قیام امن کیلئے پاک فضائیہ دوسری مسلح افواج کے شانہ بشانہ برسرپیکار ..
رسالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2018ء) ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ قیام امن کے لئے پاک فضائیہ دوسری مسلح افواج کے شانہ بشانہ برسرپیکار ہے‘ ہم نے خطے میں قیام امن کی کوششوں کی ہمیشہ حمایت کی‘ پاکستانی قوم امن پسند ہے اور امن کے ساتھ باعزت طور پر جینا چاہتی ہے۔ جمعرات کو اصغر خان اکیڈمی میں 40 ویں بی ایل پی سی کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ ہوئی۔

سربراہ پاک فضائیہ تقریب کے مہمان خصوصی تھی۔

(جاری ہے)

کمبیٹ کورس میں 28 ایوی ایشن کیڈٹ اور بی ایل پی سی میں 19کیڈٹ شامل ہیں 49 ویں الائیڈ کورس میں دس ایرانی کیڈٹس بھی کمیشن لینے والوں میں شامل ہیں۔ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاک فضائیہ قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی صلاحیت رکھتی ہے قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے وہ اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ قیام امن کے لئے پاک فضائیہ دوسری مسلح افواج کے شانہ بشانہ برسرپیکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم امن پسند ہے اور ان کے ساتھ باعزت طور پر جینا چاہتی ہے ہم نے خطے میں قیام امن کی کوششوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ ایئر چیف نے پاس آئوٹ اور کمیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :