امریکا کی کئی ریاستیں سخت سردی کی لپیٹ میں،مواصلاتی نظام درہم برہم

واشنگٹن،ٹیکساس میں شدید برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن،درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں

جمعرات 29 مارچ 2018 13:22

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2018ء) دنیا کے مختلف ممالک میں جہاں گرم موسم کا آغاز ہوگیا ہے وہیں امریکا اس وقت بھی سخت سردی کی لپیٹ میں ہے جسکی وجہ سے نہ صرف معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں بلکہ کئی حادثات بھی رپورٹ ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں جہاں گرم موسم کا آغاز ہوگیا ہے وہیں امریکا اس وقت بھی سخت سردی کی لپیٹ میں ہے جسکی وجہ سے نہ صرف معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں بلکہ کئی حادثات بھی رپورٹ ہو رہے ہیں۔واشنگٹن،ٹیکساس اوردیگر کئی ریاستوں میں سرد موسم کے باعث ایسی ہی مشکل کا سامنا امریکا میں ڈرائیورز کو اٴْس وقت پیش آیا جب پھسلن کے باعث درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

متعلقہ عنوان :