Live Updates

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان ملک کے وزیر اعظم بنیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 مارچ 2018 13:16

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان ملک کے وزیر اعظم بنیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 مارچ 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی عارف نظامی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اپنی رہنما محترمہ فوزیہ قصوری نے اپنی ہی پارٹی پر تنقید کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ یہ پارٹی امیر زادوں اور خان وعدوں کی پارٹی ہے ، آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے اتحاد پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر صمصام بخاری اور دیگر پی ٹی آئی میں شامل ہو سکتے ہیں تو کیا زرداری صاحب کا منہ زیادہ کالا ہے؟ عمران خان نے سینیٹ میں بھی تو پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے ۔

ایسا ہو سکتا ہے عمران خان ملک کے وزیر اعظم بن جائیں اور پیپلز پارٹی ان کی حمایت کرے ، ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ مسلم لیگ ن اور زرداری اکٹھے ہو جائیں۔ سیاست میں کچھ بھی حرف آخر نہیں ہوتا، پاکستان میں بہت کچھ کرنا پڑتا ہے۔ ماضی میں بھی این آر او کے ذریعے کیا کچھ نہیں ہوا۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات