وزیراعظم سے ملاقات میں عدلیہ نے کھویا کچھ نہیں پایا ہی ہے، چیف جسٹس

اپنے ادارے اور وکلا کو مایوس نہیں کروں گا،عدلیہ اور مجھ پر اعتماد کریں ایک فریادی چل کر آیا تھا میں نے اسکی فریاد سنی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کو مری میں غیر قانونی تعمیرات کیس کی سماعت کے دوران وکیل لطیف کھوسہ سے مکالمہ

جمعرات 29 مارچ 2018 12:03

وزیراعظم سے ملاقات میں عدلیہ نے کھویا کچھ نہیں پایا ہی ہے، چیف جسٹس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ملاقات میں عدلیہ نے کچھ کھویا نہیں بلکہ کچھ پایا ہے‘ ایک فریادی میرے پاس آیا تھا میں نے ا سکی فریاد سنی ،میں اپنے ادارے اور وکلاء کو مایوس نہیں کروں گا۔ جمعرات کو مری میں غیر قانونی تعمیرات کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس کے درمیان حال ہی میں ہونے والی ملاقات کا تذکرہ ہوا جس پر چیف جسٹس نے وکیل لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ۔

(جاری ہے)

لطیف کھوسہ صاحب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ میٹنگ میں عدلیہ نے کچھ کھویا نہیں بلکہ کچھ پایا ہی ہے عدلیہ اور مجھ پر اعتماد کریں ایک فریادی چل کر آیا تھا میں نے اسکی فریاد سنی کیو نکہ میرا کام فریادی کی فریاد سننا ہے۔ انہوں نے کہا عدلیہ کے اس ادارے اور اپنے اس بھائی پر اعتبار کریں، اپنے ادارے اور وکلا کو مایوس نہیں کروں گا،میں نے ان کے گھر جانے سے انکار کیا تھا۔ جس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ ان (وزیراعظم) کی تکلیف سے سب واقف ہیں‘ کیا جسٹس (ر) عبدالرشید والی صورتحال تھی ۔ وہ کسی کا نام نہیں لے رہے بلکہ فریادی کی بات کررہے ہیں۔