لیگی وزیر کا جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کی جانب سے ن لیگ سے ہاتھ ملا لینے کا دعوی

muhammad ali محمد علی بدھ 28 مارچ 2018 23:47

لیگی وزیر کا جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کی جانب سے ن لیگ سے ہاتھ ملا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مارچ2018ء) لیگی وزیر نے جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کی جانب سے ن لیگ سے ہاتھ ملا لینے کا دعوی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے افواہیں زیر گردش ہیں کہ شریف خاندان کو این آر او کی پیش کش کی گئی ہے۔ شریف خاندان کو پیش کش کی گئی ہے کہ اگر وہ جلا وطنی اختیار کر لیں تو ان کیخلاف چل رہے کیسز ختم کر دیے جائیں گے۔

ان افواہوں کے حوالے سے ن لیگ اور شریف خاندان کی جانب سے بھی کوئی واضح تردید نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

جبکہ اس حوالے سے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے ایک بیان نے بھی خاصی ہلچل مچائی ہے۔ بدھ کے روز نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء خود نواز شریف کی بے گناہی کی گواہی دیں گے۔ بلکہ واجد ضیاء کی بدھ کے روز نیب عدالت میں دی جانے والی گواہی نے پہلے ہی نواز شریف کو بے گناہ ثابت کر دیا ہے۔ شریف خاندان کو آین آر او ملنے کے حوالے سے رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے واجد ضیاء کا نیب عدالت میں نواز شریف کے حق میں گواہی دینا ہی این آر او ہے۔ واجد ضیاء کی گواہی کے بعد آین آر ہو ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :