Live Updates

انصاف کا دہرا معیار ناقابل قبول ہے،حسین نواز

واز شریف کو کلثوم نواز کی تیمار داری سے بھی روک دیا گیا ہے ۔ جبکہ عمران خان کو رعایت دی جا رہی ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 28 مارچ 2018 23:40

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ انصاف کا دہرا معیار ناقابل قبول ہے ۔ نواز شریف اور مریم نواز کو کلثوم نواز کی تیمار داری سے روک دیا گیا جبکہ پارلیمنٹ اور قانون نافذ کرنے والوں پر حملے کے الزامات کے باوجود رعایت دی جا رہی ہیً ۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم کے صاحبزارے حسین نواز نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کا دہرا معیار نا قابل قبو ل ہے۔

نواز شریف اور مریم نواز کو کلثوم نواز کی تیمار داری سے بھی روک دیا گیا ہے ۔ جبکہ عمران خان کو خصوصی رعایت دی جا رہی ہے ان پر تو پارلیمنٹ اور قانون نافز کرنے والوں پر حملے کے الزامات ہیں والدہ کو پاکستان میںپیش آنے والے تمام واقعات سے با خبر رکھا ہوا ہے قوم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کرے والدہ کی حل ہی میں گلے کی سرجری ہو ئی ہے تکلیف کے باعث اسپتال لائے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات