شیخوپورہ میں انوکھا واقعہ ، پولیس نے ڈاکو پکڑے تو دیہاتیوں نے پولیس پر ہی حملہ کر ڈالا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 28 مارچ 2018 23:36

شیخوپورہ میں انوکھا واقعہ ، پولیس نے ڈاکو پکڑے تو دیہاتیوں نے پولیس ..
شیخوپورہ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 28مارچ2018ء)شیخوپورہ میں انوکھا واقعہ ، پولیس نے ڈاکو پکڑے تو دیہاتیوں نے پولیس پر ہی حملہ کر ڈالا۔دیہاتیوں نے تینوں ڈاکووں کو پولیس سے چھڑوا لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ انوکھا واقعہ شیخوپورہ کے علاقے ٹھٹھہ تاڑراں میں پیش آیا جہاں پولیس نے ڈاکو پکڑے تو عوام نے پولیس کا ساتھ دینے کی بجائے پولیس پر حملہ کر کے تینوں ڈاکو چھڑوا لئیے۔

پولیس کے مطابق پولیس نےٹھٹھہ تاڑراں میں کارروائی کرکےچوری کے3 ملزم گرفتارکیے۔ دیہاتیوں نے حملہ کرکے تینوں ملزمان کو پولیس سے چھڑالیا۔ دیہاتیوں کےحملےمیں 2پولیس اہلکارغضنفرعلی،سردارخان زخمی جبکہ ہاتھاپائی کےدوران ایک خاتون سمیت 3 دیہاتی بھی زخمی ہوگئے۔ ملزمان سمیت 25 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔