Live Updates

عمران خان کو خصوصی رعایت دی جارہی ہے،انصاف کا دہرامعیار ناقابل قبول ہے،حسین نواز

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 28 مارچ 2018 23:22

عمران خان کو خصوصی رعایت دی جارہی ہے،انصاف کا دہرامعیار ناقابل قبول ..
لندن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 28مارچ2018ء) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو خصوصی رعایت دی جارہی ہے،انصاف کا دہرامعیار ناقابل قبول ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز بھی عدلیہ مخالف روش پر چل پڑے۔

(جاری ہے)

وہ نجی ٹی سے بات چیت کر رہے تھے اس دوران انکا کہنا تھا کہ عمران خان کو خصوصی رعایت دی جارہی ہے،انصاف کا دہرامعیار ناقابل قبول ہے۔

حسین نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف اورمریم کو کلثوم نواز کی تیمارداری سےبھی روک دیاگیا ہے جبکہ عمرا ن خان پرتو پارلیمنٹ اورقانون نافذ کرنے والوں پر حملے کے الزامات ہیں۔کلثوم نواز کے حوالے سے حسین نواز کا کہنا تھا کہ والدہ کوپاکستان میں پیش آنےوالےتمام واقعات سےباخبررکھاہوا ہے۔والدہ کی حال ہی میں گلےکی سرجری ہوئی ہے،تکلیف کے باعث اسپتال لائےہیں۔قوم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لیےدعائیں کرے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :