نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی وطن واپسی کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی

ملالہ یوسفزئی کی 6 سال بعد پاکستان آمد متوقع، ملالہ کل وزیر اعظم سے ملاقات کریں گی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 28 مارچ 2018 23:17

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی وطن واپسی کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 28مارچ2018ء)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی وطن واپسی کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی۔ملالہ یوسفزئی کی 6 سال بعد پاکستان آمد متوقع، ملالہ کل وزیر اعظم سے ملاقات کریں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خواتین کی تعلیم کے لیے جدوجہد کی علامت سمجھی جانے والی ملالہ یوسفزئی کی وطن واپسی کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی۔ملالہ یوسفزئی کی پاکستان آمد آج رات ایک بجے کے قریب متوقع ہے۔ملالہ یوسفزئی خصوصی طیارے پر پاکستان پہنچیں گی جہاں وہ وزیر اعظم سمیت اہم سرکاری اور غیر سرکاری شخصیات سے ملاقات کریں گی۔انکی آمد کے پیش نظر نور خان ائیر بیس پر الرٹ جاری کر دیا گیا۔یاد رہے کہ ملالہ یوسفزئی 2012کے بعد اب پاکستان آ رہی ہیں۔