پاکستان کی محبت میں ماہرہ خان نے بالی وڈ فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 28 مارچ 2018 23:11

پاکستان کی محبت میں ماہرہ خان نے بالی وڈ فلموں میں کام کرنے سے انکار ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 28مارچ2018ء)معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بالی وڈ فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فنکار عموما بالی وڈ میں کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ انکے خیال میں بالی وڈ میں کام کرنا نہ صرف انکے معاشی مسائل کا حل ہے بلکہ وہاں کیا ہوا کام انکو شہرت کی نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔

(جاری ہے)

ہمارے پاس ان اداکاروں کی طویل فہرست موجود ہے جو بالی وڈمیں کام کر چکے ہیں اور دوسری جانب کچھ ایسے فنکار بھی ہیں جنہوں نے آفرز کے باوجود بالی وڈ میں کام کرنے سے انکار کر دیا اور ماہرہ خان بھی اس فہرست میں شامل ہو چکی ہیں۔

پاکستان کی محبت میں ماہرہ خان نے بالی وڈ فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا۔انکا کہنا تھا کہ بالی وڈ میں کام کرنا کبھی انکا مقصد نہیں رہا۔پاکستان میری اولین ترجیح ہے اور میں نے کبھی پاکستان چھوڑنے کا نہیں سوچا۔بالی وڈ میں کیریئر کے بارے میں انھوں نے کہا بالی وڈ میں کام کرنا کبھی بھی میرا مقصد نہیں تھا۔ بالی وڈ میں کچھ اور فلمیں کرسکتی تھی، لیکن رئیس کے فوراً بعد ورنہ کی شوٹنگ شروع ہوگئی۔یاد رہے کہ ماہرہ خان پہلے ہی بالی وڈ فلم رئیس میں شاہ رخ کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔