نیب کے ریفرنسز سے تنگ کیپٹن (ر) صفدر کا حیران کن اقدام

کیپٹن (ر) صفدر نے مانسہرہ میں اپنے گھر کا نام ریفرنس ہاؤس رکھ دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 28 مارچ 2018 22:59

نیب کے ریفرنسز سے تنگ کیپٹن (ر) صفدر کا حیران کن اقدام
راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 28مارچ2018ء)نیب کے ریفرنسز سے تنگ کیپٹن (ر) صفدر کا حیران کن اقدام، کیپٹن (ر) صفدر نے مانسہرہ میں اپنے گھر کا نام ریفرنس ہاؤس رکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہرکیپٹن (ر) صفدر اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

نیب کے ریفرنسز سے تنگ کیپٹن (ر) صفدر نے مانسہرہ میں اپنے گھر کا نام ریفرنس ہاؤس رکھ دیا۔انکا کہنا تھا یہ نام ہمیں اور آنے والی نسلوں کو یاد کروائے گا کہ ہمارے خلاف ایک کنال زمین کے بھی ریفرنسز بنائے گئے۔انکا مزید کہنا تھا کہ واجد ضیا اسلام آباد کے آئی جی بننے کے خواب دیکھتے تھے،ہمارے خلاف جے آئی ٹی کی رپورٹ تیار کی گئی انکا بھی بھانڈا پھوڑوں گا۔