حکومت خواتین کی ترقی او فلاح و بہبود کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے، خواجہ محمد آصف

بدھ 28 مارچ 2018 23:43

حکومت خواتین کی ترقی او فلاح و بہبود کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے، خواجہ ..
سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2018ء)وزیر خارجہ پاکستان خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت خواتین کی ترقی او فلاح و بہبود کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ خواتین کی ترقی کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرپرسن ضلع کونسل سیالکوٹ حناء ارشد وڑائچ کی زیر قیادت گزشتہ روزملنے والے خواتین راہنمائوں کے وفد سے دوران گفتگو کیا۔

ملاقات میں دختر پاکستان مریم نواز شریف کے متوقع دورہ سیالکوٹ کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئر پرسن حناء ارشد وڑائچ نے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف سے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل دیہی خواتین کی ترقی کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر بلدیات پنجاب منشا ء اللہ بٹ، ارکین صوبائی اسمبلی ارشد جاوید وڑائچ، شبینہ مجید وائیں، بیگم گلناز شجاعت پاشا، صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سیالکوٹ ادریس احمد باجوہ، ڈسکہ سے ن لیگی راہنما حلیمہ سعدیہ، رفعت شفیع، رضیہ بٹ، شمائلہ بی بی نے بھی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کا سیالکوٹ آمد پر تاریخی والہانہ استقبال کیا جائے گا۔