غربت کی چکی میں پسے بھارت کی پاکستان دشمنی کی انتہا

بھارت پاکستان کیخلاف سفارتی جنگ پر سالانہ 2.18ارب ڈالر خرچ کرنے لگا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 28 مارچ 2018 22:31

غربت کی چکی میں پسے بھارت کی پاکستان دشمنی کی انتہا
نئی دہلی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 28مارچ2018ء)غربت کی چکی میں پسے بھارت کی پاکستان دشمنی انتہا پر پہنچ گئی۔ بھارت پاکستان کیخلاف سفارتی جنگ پر سالانہ 2.18ارب ڈالر خرچ کرنے لگا۔تفصیلات کے مطابق غربت اور مفلسی میں پستی عوام کے وطن بھارت کا جنگی جنون انتہاء کو چھونے لگا۔ اپنے عوام کی غربت و بدحالی کے قطع نظر بھارت دنیا پر حکمرانی کے خواب دیکھنے میں مست ہے ۔

ایک طرف وہ اسلحے کی دوڑ میں دنیا بھر سے آگے نکلنے کی فکر میں رہتا ہے تو دوسری جانب پاکستان کے خلاف سفارتی محاذ پر جنگ کرنے کے لیے بھی سرکرداں رہتا ہے۔

(جاری ہے)

قومی اخبار کی خبر کے مطابق پاکستان کیخلاف سفارتی جنگ پر بھارت سالانہ 2.18 ارب ڈالر خرچ کر رہا ہے جبکہ پاکستان غیر ملکی سفارتخانوں پر سالانہ156ملین ڈالر خرچ کر تا ہے جو کہ بھارت کے مقابلے میں نصف رقم بنتی ہے ۔

بھارت کے دنیا میں 183مشنز جبکہ پاکستان کے 119ہیں سنگا پور غیر ملکی مشنز پر363ملین ڈالر خرچ کرتا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ میں افسروں سمیت 2468ملازم کام کرتے ہیں ۔562افسروں میں سے 240ہیڈ کوارٹرز جبکہ322بیرون ممالک پاکستانی مشنز میں تعینات ہیں ۔یاد رہے کہ نصف اخراجات کے باوجود پاکستان بھارت کو تمام سفارتی محاذوں پر شکست دینے میں کامیاب رہا ہے۔