چیف ایگزیکٹو لیسکو کا ممبران کی سہولت کیلئے لاہور چیمبر میں ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کا اعلان
لیسکو سٹاف کی سوچ میں مثبت تبدیلی لانے کی ضرورت ہے، بہت سے مسائل خود بخود حل ہوجائیں گے‘مجاہد پرویز چٹھہ
بدھ 28 مارچ 2018 23:09
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نیپرا کے قیام کے بعد میٹرز خریداری کا طریقہ کار تبدیل ہوا ہے، اب خریداری کم بولی والے سے کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لائن لاسز اور بجلی چوری پر سختی سے قابو پایا جارہاہے، فیروز والہ میں ایک ہی دن پندرہ ٹیوب ویل پکڑے گئے جو ڈائریکٹ چل رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ سترہ نئے گرڈ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں، دو گرڈ سٹیشنز کو ایک ارب کی لاگت سے ڈبل سورس کیا گیا ہے جبکہ گرڈ سٹیشنز کو اپ گریڈ بھی کیا جارہا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے کہا کہ نئے ٹرانسفارمر کی کاسٹ صنعتی صارفین ادا کرتے ہیں لیکن جب انہیں تبدیل کیا یا ہٹایا جاتا ہے تو لیسکو اس پر اپنی ملکیت کا دعوی کردیتا ہے جو نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کی جانب سے نئے ٹرانسفارمرز خریدنے کی صورت میں پرانا ٹرانسفارمر صارف کے حوالے کیا جائے تاکہ وہ اسے کہیں اور استعمال کرسکے۔ انوں نے کہا کہ لاہور چیمبر کے ممبران کو گھٹیا معیار کے میٹرز کی شکایات ہیں ، فالٹ پیدا ہونے کی صورت میں صارف کا قصور نہیں ہوتا مگر اس پر بھاری جرمانہ عائد کردیا جاتا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ لیسکو اعلیٰ معیار کے میٹرز نصب کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ انڈسٹری کو لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ ہے اس کے باوجود کچھ انڈسٹریل فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جو بند ہونی چاہیے۔ اگر کسی صورت لوڈشیڈنگ مقصود ہو تو یہ رات آٹھ بجے کے بعد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لیسکو انکم ٹیکس سے استثنیٰ کے سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے بعد ضروری ایڈجسٹمنٹ کرتا ہے، جون کے بلوں میں یہ ایڈجسٹمنٹ ابھی تک نہیں کی گئی۔ ملک طاہر جاوید نے بجلی بچانے کے لیے مہم کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ خاوررشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ شکایات سنٹرز صارفین کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام ہیں لہذا انہیں پوری طرح فعال کیا جائے۔ انہوں نے روایتی سسٹم پر بوجھ کم کرنے کے لیے توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اجلاس میں میاں محمد نواز، شاہد نذیر چودھری، عزیز الرحمن چن ، محمد ارشد چودھری، میاں عبدالزاق، بائو بشیر، جاوید اقبال بھٹی، خلیق ارشد و دیگر بھی موجود تھے۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.