صدر پیوٹن اب بھی ٹرمپ سے ملاقات کیلئے تیار ہیں،کریملن

بدھ 28 مارچ 2018 20:54

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2018ء) کریملن نے بدھ کے روزکہاہے کہ صدرولادی میرپیوٹن جاسوسی کے تنازعہ پرمغربی مالک کی جانب سے روسی سفارتکاروں کوبڑے پیمانے پرنکالے جانے کے باوجوداپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈٹرمپ کے ساتھ ملاقات کیلئے اب بھی تیارہیں ۔

(جاری ہے)

پیوٹن کے ترجمان دی متری پیسکوف نے صحافیوں کوبتایاکہ اس کاانحصارامریکہ پرہے لیکن روس کی طرف سے دروازے بدستورکھلے ہیں۔