Live Updates

لاہور،مہنگائی اورٹیکسز کی بھرمار کی وجہ سے عوام کیلئے زندگی گزارنا محال ہو گیا ہے،نسیم زہراء

جبکہ حکمران سب اچھا کی رپورٹ دے کر آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں حکومت نے آئی ایم ایف کو گیس اور بجلی کے بلوں میں اضافے کی یقین دہانی کرائی ہے، رہنماء پاکستان تحریک انصاف

بدھ 28 مارچ 2018 20:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و ممبر کنٹونمنٹ بورڈ نسیم زہراء نے کہا ہے کہ مہنگائی اورٹیکسز کی بھرمار کی وجہ سے عوام کیلئے زندگی گزارنا محال ہو گیا ہے جبکہ حکمران سب اچھا کی رپورٹ دے کر آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں حکومت نے آئی ایم ایف کو گیس اور بجلی کے بلوں میں اضافے کی یقین دہانی کرائی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کا دامن صاف ہوتا تو احتساب کا سامنا کرنے کی بجائے کبھی بھی مزاحمت نہ کی جاتی شر یف خاندان کے تر لے اور منتیں کسی کام نہیں آئیں گی انکو اپنی کر پشن اور لوٹ مارکا حساب دینا ہی پڑ یگا ‘(ن) لیگ کی کر پشن بے نقاب ہوچکی وہ مگر مچھ کے آنسو بہا کر قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے آنیوالے عام انتخابات میں تحر یک انصاف کلین سویپ کر یں گی اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم بنیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے بعد اب حکمران مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں مگر ان کا کوئی بہانہ کامیاب نہیں ہوگا ان کو اپنی کر پشن اور لوٹ مارکا ہر صورت حساب دینا ہوگا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات